Support refugee children to access and thrive in education

Home  >>  About  >>  Educational Psychology  >>  تعلیمی نفسیات کے بارے میں

تعلیمی نفسیات کے بارے میں

About educational psychology (Urdu)

This information is also available in English, Panjabi (ਪੰਜਾਬੀ), and Polish (Polski).

تعلیمی ماہر نفسیات کو بعض اوقات ‘تعلیم کے ماہر نفسیات (ed psychs)’ یا ‘EPs’ بھی کہا جاتا ہے۔

مندرجات

متعلقہ سیکشن پر جانے کے لیے لنکس کا استعمال کریں

EP ورک (EP work)

تناظر جن میں EPs کام کرتے ہیں  (Contexts that EPs work in)

ابتدائی مداخلت (Early intervention)

مل کر کام کرنا (working together)

EP تشخیص – اس کا کیا مطلب ہے (EP assessment)

EP رپورٹس (EP reports)

Educational psychologists work to improve the learning and wellbeing of all children

تعلیمی ماہر نفسیات تمام بچوں کی تعلیم اور تندرستی کو بہتر بنانے کے لیے کام کرتے ہیں

ہمارے کام کا ایک بڑا حصہ ان بچوں کے ساتھ کام کرنے سے متعلق ہے جن کی خصوصی تعلیمی ضروریات ہیں، لیکن یہ ہمارے کیے جانے والے کام کی حد اور قسم کی نمائندگی نہیں کرتا ہے۔

ہم ان بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں جنہیں ضرورتوں کی ایک وسیع رینج کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کچھ مثالوں میں ایسے بچے اور نوجوان شامل ہیں جنہیں:

  • بات چیت کرنا مشکل لگتا ہے جیسے اپنے اپ کو ظاہر کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے یا دوسروں کے ساتھ کھیلنا دشوار لگنا
  • سیکھنے کے کسی حصہ یا حصوں کو مشکل پانا جیسے چیزوں کو پڑھنے یا یاد رکھنے میں دشواری پیش آنا
  • اداسی، پریشانی ہونا، غصہ آنا یا خود کو نقصان پہنچانے کی خواہش کرنا
  • کوئی معذوری یا حسی نقص ہونا
  • قانونی تشخیصی عمل میں معاونت کے لیے رپورٹیں لکھنا

کئی طرح کی ضروریات کے حامل بچوں کے ساتھ کام کرنے کے ساتھ ساتھ، ہم والدین، اساتذہ اور دیگر پیشہ ورانہ افراد کے ساتھ بہت زیادہ کام کرتے ہیں۔ یہ کام وسیع سلسلہ کا حامل ہے اور تمام بچوں کو فائدہ پہنچاتا ہے۔ اس قسم کے کام کی کچھ مثالوں میں شامل ہیں:

یہ اس کام کا صرف ایک چھوٹا سا نمونہ ہے جو EP کرتے ہیں۔ اگر آپ مزید جاننا چاہتے ہیں، تو اپنے EP سے بات کریں۔

Educational psychologists work in a variety of contexts

تعلیمی ماہر نفسیات مختلف تناظرات میں کام کرتے ہیں

EPs کی اکثریت مقامی حکام کی طرف سے ملازم ہے، لیکن سرکاری اور نجی شعبوں میں کام زیادہ رائج ہوتا جا رہا ہے (DfE، 2019)۔ EPs کے کام کرنے کے تناظرات میں شامل ہیں:

  • مقامی حکام
  • سوشل انٹرپرائزز
  • کمیونٹی انٹرسٹ کمپنیاں
  • کوآپریٹیوز
  • چیریٹیز
  • ملٹی اکیڈمی ٹرسٹس
  • نجی EP سروسز
  • نجی واحد تاجر 

ان سیاق و سباق میں EPs کی طرف سے نفسیات پیش کرنے اور فراہم کرنے کے طریقوں میں اختلافات ہوں گے، لیکن تمام تعلیمی ماہر نفسیات ہیلتھ اینڈ کیئر پروفیشنز کونسل (HCPC) کے ساتھ پریکٹس کے لیے رجسٹرڈ ہیں جس کا مطلب ہے کہ ان سب کو طرزعمل، مہارت اور مسلسل پیشہ ورانہ ترقی کے یکساں معیارات پر عمل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ 

ماہر نفسیات ممکنہ طور پر متعدد ضابطے اخلاقیات، مثال کے طور پر برٹش سائیکولوجیکل سوسائٹی کوڈ آف ایتھکس اینڈ کنڈکٹ، کے مطابق بھی پریکٹس کریں گے۔

Getting an EP involved early on can be most effective – even if it is for reassurance

ابتدائی طورایک EP کو شامل کرنا انتہائی مؤثر ہو سکتا ہے – چاہے یہ یقین دہانی کے لیے کیا جائے

ابتدائی مداخلت طاقتور ہو سکتی ہے، اگرچہ بعض اوقات لوگ EP کی شمولیت کی درخواست کرنے سے پہلے انتظار کرتے ہیں جب تک کہ صورتحال مقام بحران پر پہنچی ہوئی محسوس نہ ہو۔ 

ہمارے تجربے میں، شاذ و نادر ہی، مسائل اچانک نمودار ہوتے ہیں۔ اکثر، بڑے افراد جو بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرتے ہیں انہیں یہ جبلی احساس ہوتا ہے کہ کچھ ٹھیک نہیں ہے۔ ہم آپ کی اس ابتدائی مرحلے پر ہی اپنے EP سے بات کرنے کا سوچنے کی حوصلہ افزائی کریں گے، چاہے یہ تسلی کے لیے ہی ہو۔ بعض اوقات ایک EP تجویز کر سکتا ہے کہ بہترین معاونت کسی اور ایجنسی یا پیشہ ورانہ فرد سے حاصل ہوگی۔

By working together and sharing expertise, any actions or next steps, will be right for that child at that particular time

مل کر کام کرنے اور مہارت کا اشتراک کرنے سے، کوئی بھی کارروائیاں یا اگلے اقدام، اُس مخصوص وقت پر اس بچے کے لیے صحیح ہوں گے

EPs کے پاس جادو کی چھڑی نہیں ہوتی اور وہ اس مسئلہ کو ‘ٹھیک’ کرنے کے قابل نہیں ہوں گے یا ایسی سادہ حکمت عملیاں پیش کرنے کے جو ایک بچے یا نوجوان کو پیش آنے والی تمام مشکلات کو حل کر دیں گی۔

‘مسئلہ’ کو سمجھنا

EPs جانتے ہیں کہ جس وقت انہیں بڑے افراد، بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ کام کرنے کا کہا جاتا ہے، تو ‘مسئلہ’ پیچیدہ اور ابتر ہو سکتا ہے یا دکھائی دے سکتا ہے۔ اکثر ہمیں ایسی صورتحال میں کام کرنے کا کہا جاتا ہے جہاں مسئلہ طویل عرصہ سے موجود رہا ہے۔ اگرچہ جن لوگوں کے ساتھ ہم کام کرتے ہیں وہ اکثر واقعی یہ چاہتے ہیں کہ مسئلہ رک جائے یا پھر ختم ہو جائے، لیکن ایسا مناسب نہ ہوگا کہ کسی اسکول میں پہنچ کر یہ قیاس آرائی کی جائے کہ وہاں آسان اقدامات کے واقع ہونے کی ضرورت ہے اور پھر سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔ اس سے اکثر لوگوں کو یہ محسوس ہوگا کہ جیسے کسی EP نے سنا نہیں ہے یا پوری طرح سمجھ نہیں پایا ہے کہ مسئلہ کس قدر سنگین ہے۔ 

امکان ہے کہ حکمت عملیاں اور مداخلتیں آزمائی گئی ہوں گی لیکن، کسی بھی وجہ سے، صورتحال بہتر نہ ہوئی ہوگی۔ اس بارے میں کسی EP سے بات چیت کرنے سے، جو آزمودہ کو سلجھانے میں مدد کے لیے نفسیات کا استعمال کر سکتا ہے، یہ تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ آگے کیا کرنا ہے۔

مل کر کام کرنا 

ہر بچہ منفرد ہوتا ہے، جس طرح ہر کلاس، استاد، والدین یا نگہداشت کار منفرد ہوتا ہے اور اسی طرح ہر حل پر احتیاط برتتے ہوئے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہوتی ہے اور اس میں شامل ہر فرد کے لیے کسی بھی تجاویز کو درست کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگرچہ بعض مشورے یا اقدامات اسکول کے لیے صحیح ہو سکتے ہیں، لیکن ہو سکتا ہے کہ وہ کسی مخصوص بچے کے لیے درست نہ ہوں۔ EPs اکثر مل کر کسی مسئلے کو حل کرنے کے لیے مختلف لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہیں گے۔ اساتذہ کو اپنے کلاس رومز اور نصاب سے متعلق مہارت حاصل ہوتی ہے۔ والدین اور نگہداشت کار اپنے بچوں کے بارے میں جامع مہارت اور علم رکھتے ہیں۔ EPs بچوں کی نشوونما اور نفسیات میں مہارت کے حامل ہوتے ہیں۔ 

ایک ساتھ ہونا اور اس تمام قابلیت کا اشتراک کرنا مسائل حل کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہے، لیکن ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ فوری حل کرنے کا عمل نہیں ہے۔ ہمارے تجربے میں آگے بڑھنے کے سب سے طاقتور اقدام میں سے ایک اس بات کی ایک مشترکہ سمجھ بوجھ رکھنا ہے کہ کیا ہو رہا ہے، اور کہ ہم مستقبل میں کیا تبدیلیاں دیکھنا چاہیں گے۔

EP assessment – what does this mean?

EP تشخیص – اس کا کیا مطلب ہے؟

EP تشخیص چیزوں کی کوئی بھی تعداد ہو سکتی ہے جو ایک بچے کی زندگی – ان کی ضروریات، نظریات اور شاید زیادہ اہم طور پر، ان کی صلاحیتوں کے بارے میں ایک جامع تفہیم پیدا کرنے میں مدد کرتی ہے۔

کوئی دو EP تشخیصیں ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔ بعض اوقات ایک نظریہ دیکھنے میں آتا ہے کہ EP تشخیص سے مراد کام کرنے کا ایک مخصوص طریقہ ہے، یا ایک مخصوص کام کرنا ہے اور اس طرح یہ ایک مبہم اصطلاح ہو سکتی ہے۔ واقعی، ایک EP تشخیص سے کچھ بھی ایسا مراد ہے جسے EP صورتحال کو آزمانے اور اسے با مفہوم بنانے کے لیے کرتا ہے۔

ہم جانتے ہیں کہ ہر بچہ مختلف ہوتا ہے۔ ان کی اپنی ضروریات، صلاحیتیں، مہارتیں اور خواہشیں ہوتی ہیں۔ نیز، ہر خاندان، اسکول، کلاس روم اور اساتذہ بھی مختلف ہوتے ہیں۔ اس سارے فرق کے ساتھ یہ عجیب ہوسکتا ہے اگر ایک EP نے ہر اس کیس کے ساتھ وہی کام کیا جس پر انہوں نے کام کیا۔

What types of things would an EP do to make sense of a situation?

لہذا صورتحال کو قابل فہم بنانے کے لیے ایک EP کس قسم کے کام انجام دے گا؟

بڑی تعداد میں ٹولز یا تکنیکیں بھی موجود ہیں جسے ایک EP آزمانے اور اُس صورتحال کو سمجھنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے جس کے ساتھ وہ کام کر رہے ہیں۔ ان سب کی فہرست مرتب کرنا ناممکن ہے اور بہترین مشورہ یہ ہوگا کہ آپ اپنے EP سے بات کر کے پوچھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں اور کہ کیوں۔ ہم نے ذیل میں سب سے عام صورتحال کا احاطہ کرنے کی کوشش کی ہے:

Having a conversation

بات چیت کرنا

بات چیت کرنا اکثر مختلف تناظر سے یہ سمجھنے کی کوشش کرنے کا سب سے مفید طریقہ ہو سکتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے۔ والدین، اساتذہ اور بچوں، سب کے ‘مسئلہ’ کے بارے میں مختلف خیالات ہوں گے اور ان خیالات کو سمجھنے کی کوشش کرنا ضروری ہے۔ EPs ان بات چیت کو مختلف معاملات کہہ سکتے ہیں جیسے ایک مشاورت یا مشترکہ مسئلہ حل کرنے والی بات چیت۔

ان گفت و شنید میں ایک بڑی مقدار میں نفسیات شامل ہے۔ EPs اپنے پوچھے جانیوالے سوالات کے بارے میں احتیاط برتتے ہوئے سوچتے ہیں، بشمول یہ بھی کہ یہ سوالات کب اور کیسے کہے جاتے ہیں۔ ایک EP کے کام میں وہ لوگ دراصل مدد فراہم کرتے ہیں جو ایک محفوظ جگہ پر کافی وقت دیتے ہیں تاکہ وہ اصل میں اُس صورتحال کے بارے میں بات کر سکیں اور سوچ سکیں جو تشویش کا باعث بن رہی ہے۔

Gaining a child or young person’s views

کسی بچے یا نوجوان کے خیالات حاصل کرنا

یہ EP کے کام کا ایک اہم حصہ ہے۔ اکثر، ہمیں ایک ایسے بچے یا نوجوان کی مدد کرنے کے لیے شامل ہونے کا کہا جاتا ہے جو ظاہر کر رہا ہو کہ اسے مشکلات کا سامنا ہے۔ بچے اور نوجوان افراد ہماری سوچ اور کام کا محور ہوتے ہیں اور اس لیے یہ سمجھنے کی کوشش کرنا اہم ہے کہ انہیں کیا لگتا ہے کہ کیا ہو رہا ہے، مشکلات کیا ہیں اور انہیں کیا لگتا ہے کہ کیا اچھا کام کر رہا ہے۔

ایک بار پھر، ٹولز اور تکنیکوں کا ایک بہت بڑی رینج موجود ہے جسے ایک EP کسی بچے کا نظریہ حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتا ہے اور کیوںکہ کوئی بھی دو بچے ایک جیسے نہیں ہوں گے۔ بیشتر معاملات میں، ایک EP فیصلہ کرے گا کہ کونسے ٹولز یا تکنیکوں کو بروئے کار لانا ہے اور یہ فیصلہ ان بڑے افراد کے ساتھ بات چیت کی بنیاد پر ہوگا جو اس بچے کو سب سے بہتر جانتے ہیں۔

Observation

مشاہدہ

اکثر اسکول میں بچے کا مشاہدہ کرنا مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اس سے ایک EP کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکتی ہے کہ اس نوجوان کی زندگی کس طرح کی ہو سکتی ہے جس کے ساتھ وہ کام کر رہے ہیں۔ ایک مشاہدہ EP کو یہ سوچنے کا موقع فراہم کر سکتا ہے کہ یہ بچہ یا نوجوان کس چیز سے نبرد آزما ہو سکتا ہے، بلکہ یہ بھی کہ کسی خاص صورتحال میں کیا چیز پہلے سے ہی اچھے سے کام کر رہی ہے۔ ان مشاہدات کا ایک کلیدی توجہ کا مرکز بچے کی تعلیم، صحت اور نشوونما پر ماحولیاتی اثرات کو دریافت کرنا ہے۔

اسکول کے عملے کے لیے جامع، مرکوز مشاہدہ کرنے کے لیے وقت دینا مشکل ہو سکتا ہے اور اس لیے بعض اوقات ایک EP ان چیزوں کی نشاندہی کر سکتا ہے جو پہلے چھوٹ گئی ہو۔ EPs بہت سے مختلف طریقوں سے جیسے مختلف اوقات میں، مختلف جگہوں پر، مشاہدات انجام دے سکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ بچے اور نوجوان مختلف ماحول میں مختلف انداز سے برتاؤ کر سکتے ہیں۔

Cognitive assessment

ادراکی تشخیص

ادراکی تشخیصیں بہت سے مختلف طریقوں سے کیے جاسکتے ہیں اور ادراکی تشخیص ادراکی ٹیسٹ جیسی نہیں ہوتی ہے۔

یہ سمجھنے میں ایک مشکل اصطلاح معلوم ہو سکتی ہے۔ ‘ادراکی’ سے مراد کوئی بھی ایسی چیز ہے جو سوچنے یا سیکھنے سے وابستہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک ‘ادراکی تشخیص’ مہارتوں کے ایک پورے سلسلے جیسے یادداشت، مسئلہ حل کرنا، توجہ کی مہارتیں، سیکھنے، پر نظر ڈالے گی۔

ایک ادراکی ٹیسٹ/آزمائش عموماً ایک کنٹرول کردہ طریقے سے انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ ہوتا ہے، جسے مختلف مہارتوں کو ’ٹیسٹ‘ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا جاتا ہے۔ انہیں ذہن پیمائی کی تشخیصیں بھی کہا جاتا ہے۔

  • ادراکی ٹیسٹیں اسکورز کا ایک سلسلہ فراہم کر سکتے ہیں جن کا اسی عمر کے بچوں کے بڑے گروپ سے موازنہ کیا جا سکتا ہے۔
  • ادراکی ٹیسٹیں ہمیں بتا سکتے ہیں کہ کوئی بچہ کسی مدد یا حوصلہ افزائی کے بغیر آزمائش کی صورتحال میں کیا کر سکتا ہے (ہم بعض اوقات اسے ثالثی کہتے ہیں)۔
  • ادراکی ٹیسٹیں دن کی کارکردگی کا ایک فوری عکس پیش کرتے ہیں

بہت سے دیگر ٹولز بھی موجود ہیں جو EPs بچوں اور نوجوانوں کے ساتھ ایک ادراکی تشخیص انجام دینے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ ایک مقبول اور مؤثر طریقہ کسی بچے یا نوجوان کی ایک محرکہ تشخیص کرنا ہے۔

ڈائنامک یا محرکہ تشخیصیں (جیسا کہ نام سے ظاہر ہوتا ہے) بچے یا نوجوان کے ساتھ کام کرنے کے طریقے ہیں جو لوگوں کو کچھ چیزوں کو سمجھنے میں مدد کرتے ہیں:

  • ایک بچہ یا نوجوان خود کیا کر سکتا ہے
  • وہ ایک بڑے فرد کی محتاط مدد کے ساتھ کیا کر سکتے ہیں
  • کس قسم کی مدد و معاونت بچے کی تعلیم کو بہترین طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے

محرکہ تشخیص ایک EP کو سیکھنے پر اثر انداز ہو سکنے والی دیگر چیزوں کو دریافت کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے۔ ان چیزوں میں سیکھنے کی ترغیب، بچے کی بحیثیت متعلم اپنے بارے میں سوچنے کا انداز (مائنڈ سیٹ) یا EP یا خود ٹاسک کی جانب سے استعمال کی جانے والی زبان کا اثر شامل ہے۔

یہ مفید ہو سکتا ہے اگر کوئی استاد کسی EP کو محرکہ تشخیص کرتے ہوئے دیکھتا ہے – بہت سارے معاملات جن کا وہ مشاہدہ کرتے ہیں براہ راست کلاس روم سے متعلقہ ہوں گے۔ ادراکی ٹیسٹس کا عام طور پر مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

“We need an EP report”

“ہمیں ایک EP رپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے”

اس بارے میں سوچنا اہم ہے کہ آپ کو EP رپورٹ کی ضرورت کیوں ہے اور آپ کو کیا امید ہے کہ یہ کیا کرے گی یا آپ کو کیا دے گی۔

جس طرح دو EP تشخیصیں ایک جیسی نہیں ہوتیں، اسی طرح دو EP رپورٹس بھی ایک جیسی نہیں ہوتی ہیں۔ جب EPs کو معلوم ہوتا ہے کہ ایک رپورٹ کی ضرورت ہے، تو امکان ہے کہ وہ کچھ باتیں جاننا چاہیں گے:

  • آپ کو کیا امید ہے کہ رپورٹ کیا کرے گی؟
  • آپ کے خیال میں رپورٹ آپ کو کیا دے گی؟
  • اگر آپ کے پاس EP کی طرف سے تحریر کردہ رپورٹ ہوتی تو اس سے کیا فرق پڑنا؟

EPs بہت ساری رپورٹیں لکھتے ہیں؛ یہ اکثر ہمارے کام کی مصنوعات ہوتی ہیں۔ ہمارے تجربے میں یہ عموماً EP کی شمولیت ہوتی ہے یعنی EP وہ کیا کرتا ہے، جسے لوگ سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔ ہمارے شامل ہو جانے کے بعد، ہم مل کر فیصلہ کر سکتے ہیں کہ کس قسم کی پروڈکٹ سب سے زیادہ کارآمد ثابت ہو گی جیسے ایک خط، ہماری بات چیت کا ایک ریکارڈ، یا کوئی طویل رپورٹ۔

بعض اوقات ‘EP رپورٹ’ پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جاتی ہے کیونکہ یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ EPs تعلیم، صحت اور نگہداشت کے منصوبے (EHCPs)، یا خصوصی اسکول میں جگہوں نامی کسی چیز کے دربان ہوتے ہیں۔ ایسی بات نہیں ہے. EP کی طرف سے فراہم کردہ معلومات بچے کی صلاحیتوں اور ضروریات کی شناخت کے لیے تیار کی جاتی ہے، اور پھر ان چیزوں کی اقسام بیان کی جاتی ہیں جو لاگو ہونی چاہئیں تاکہ بچے کی ضروریات کی تکمیل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایک EP رپورٹ یہ تفصیل بیان کر سکتی ہے کہ EP کے کام کے دوران کس بات پر اتفاق کیا گیا تھا، اور یہ لوگوں کو فیصلے کرنے میں مدد کر سکتی ہے لیکن اس رپورٹ کو یہ بیان نہیں کرنا چاہیے کہ آیا کسی بچے کو EHCP حاصل کرنا چاہیے یا نہیں یا اسے کس اسکول میں جانا چاہیے۔